Saturday, May 11, 2024

پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں طلب
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم بڑے فیصلے کر چکی، قومی اسمبلی کے اس اجلاس کو تسلیم کرتے ہیں نہ اعتماد کے ووٹ کو، ساری رات ارکان کے دروازے کھٹکھٹا کر حاضری لگائی اور نگرانی کی گئی۔