Thursday, March 28, 2024

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے پروگرام کا اعلان

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے پروگرام کا اعلان
May 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے احتجاجی مظاہروں کے پروگرام کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا، جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے احتجاجی مظاہروں کے پروگرام کا اعلان کیا گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اعلانیہ کہا، 4 جولائی کو سوات، 29 جولائی کو کراچی میں اور 14 اگست کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسے کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، حکومت کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

مولانا نے مزید کہا کہ، انتخابی اصلاحات کیلئے آرڈیننس اور ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کر تے ہیں۔