Friday, April 26, 2024

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان
February 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم نے طویل اجلاس کے بعد حکومت کیخلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

فضل الرحمن نے کہا سینیٹ الیکشن ملکر لڑیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ لانگ مارچ کے بعد ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے 26  ویں آئینی ترمیم مسترد کر دی۔ براڈ شیٹ کمیشن کو بھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا نے کہا سینیٹ اور قومی اسمبلی میں احتجاج جاری رہے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کہا مہنگائی نےعوام کی زندگی کومشکل بنا دیا۔ سرکاری ملازمین کے احتجاج میں ساتھ دیں گے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے۔ کشمیری کے ساتھ کھڑے ہیں۔