Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم کا ’’حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے میثاق‘‘ طے کرنے پر اتفاق

پی ڈی ایم کا ’’حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے میثاق‘‘ طے کرنے پر اتفاق
November 8, 2020

پی ڈی ایم نے حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے میثاق طے کرنے پر اتفاق کر لیا ۔  مشاورت کیلئے 13نومبر کو اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس طلب  کر لیا گیا۔

پی ڈی ایم کے  اجلاس میں  تمام جماعتیں تجاویز دیں گی، 14 نومبر کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا سربراہ اجلاس ہوگا۔

پی ڈی ایم صدر مولانا  فضل الرحمٰن کہتے ہیں معاشی بحران ملک کا سنگین مسئلہ ہے، عوام کا سکون اور عزت نفس چھین لی گئی، اداروں کا احترام کرتے ہیں، بعض لوگ  لحاظ کرتے ہیں ۔بعض مصلحت پسندی کا شکار ہوتے ہیں۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے بیان اور ن لیگ کو دھمکیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔