Wednesday, April 24, 2024

پی ڈی ایم کا جنوری کے آخری ہفتے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا جنوری کے آخری ہفتے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان
December 9, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم نے جنوری کے آخری ہفتے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ڈیڑھ مہینے میں تمام صوبوں سے رابطے رکھیں گے۔ لانگ مارچ کی طرف پوری تیاری سے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا نااہل حکومت کو گھر بھیجنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں۔ کسی ادارے کی مداخلت نہیں چاہتے۔