Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم کا بلا مقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کا بلا مقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
January 31, 2021

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے،ان کے پاس اب ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں، ثابت ہو گیا جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب ایک بار پھر اپوزیشن پر برس پڑے، کہا کہ  پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ، ان کے پاس اب ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ثابت ہو گیا جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ، ان لوگوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا ، ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی، ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود ہم ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔