Saturday, April 27, 2024

پی ڈی ایم کا ای وی ایم اور دیگر متنازعہ قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا ای وی ایم اور دیگر متنازعہ قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
November 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم نے ای وی ایم اور دیگر متنازعہ قوانین سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر بحث  ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ثاقب نثارکی آڈیو لیک پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آڈیو کو ملک گیر سطح پر اٹھانے اور نرمی نہ دکھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا آڈیو لیک پر قومی سطح پر مشترکہ بیانیے کو پوری قوت سے اجاگر کیاجائے گا، آڈیو کلپ منتخب وزیراعظم کو سازش سے نکالنے کا ایک اور ثبوت ہے۔

پی ڈی ایم چئیرمین فضل الرحمان کہتے ہیں چند گھنٹے میں تینتیس قوانین منظور کرانا مذاق تھا،،آٓئین سے متصادم قانون سازی اور الیکشن کمیشن پر وار کیا گیا،، گھر سے آنے والی شہادتیں عدلیہ کی پوزیشن کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بیان حلفی اور آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو اپنے کردار سے اپنا مقام بحال کرنا ہوگا۔