Friday, May 10, 2024

پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، شاہ محمود قریشی
January 24, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، پی ڈی ایم کا اتحاد کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا، قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔

وزیرخارجہ نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا، پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے، پہلے استعفے، پھر لانگ مارچ اب تحریک عدم اعتماد کی باتیں ہو رہی ہیں، مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا، لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کے سامنے لیگی رہنماؤں اور پی ڈی ایم کی اصلیت عیاں ہو چکی۔

اُن کا مزید کہنا تھا حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔