Tuesday, April 16, 2024

پی ڈی ایم کا آج تیسرا پاور شو، کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا

پی ڈی ایم کا آج تیسرا پاور شو، کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) پی ڈی ایم کا آج تیسرا پاور شو، کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ ہوگا۔ مریم نواز، فضل الرحمٰن محمود اچکزئی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم  جلسے کے لیے پنڈال سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری ہے، رہنماء کچھ دیر بعد پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر میں موبائل فون سروس بند کردی گئی، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے، صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سکیورٹی فراہم کردی۔ دوسری جانب اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے پی ڈی ایم قائدین کو بلٹ پروف گاڑیاں اور سکیورٹی فراہم کردی۔ چیف سیکرٹری نے کہا اپوزیشن دہشت گردی کے خطرے کو سنجیدگی سے لے۔