Friday, April 26, 2024

پی ڈی ایم کا 13 اگست کو کراچی میں ہونیوالا جلسہ منسوخ

پی ڈی ایم کا 13 اگست کو کراچی میں ہونیوالا جلسہ منسوخ
August 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 13 اگست کو کراچی میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق کورونا کے باعث میاں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی مشاورت سے جلسہ مؤخر کیا گیا، مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم سے خوف زدہ ہے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی پی ڈی ایم کا جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے کورونا بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ حکومت سندھ نے کورونا کو آڑ بنا کر لاک ڈاؤن لگایا۔

ترجمان نے مزید کہا، جے یو آئی جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔