Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں، شیخ رشید

پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں، شیخ رشید
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ، پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، آر ہوا نہ پار، صرف انکا کام تمام ہوا، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں۔

وزیر داخلہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا، میں نے اپوزیشن پہلی دفعہ دیکھی ہے جو آپس میں ایک دوسرے کو نوٹسز دے رہی ہیں۔ میں نے کہا تھا یہ نہیں آئیں گے لانگ مارچ سے وہ پیچھے ہو گئے، مولانافضل الرحمان، مریم نواز بیمار ہیں الله  ان کو صحت دے۔ مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔

انہوں نے کہا، مغرب سے سورج نکل سکتا ہے پر بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ شاہ محمود قریشی کو کریڈٹ دیتا ہوں انہوں نے کشمیریوں کی آواز اٹھائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وزیراعظم عمران خان نے زبردست کام کیا ہے ساری قوم کے سوالات کے جواب دئیے، وزیراعظم سے درخواست کروں گا اس سلسلے کو جاری رکھا جائے۔ رمضان میں بنیادی چیزوں کو خود دیکھیں گے۔ مزید کہا تحریک لیبک سے معاہدے کے حوالے وزیر خارجہ سے  ملا اور وزیراعظم سے بات کروں گا۔