Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ، آر ہوا نہ پار ، صرف ان کا کام تمام ہوا ، شیخ رشید

پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ، آر ہوا نہ پار ، صرف ان کا کام تمام ہوا ، شیخ رشید
April 4, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹھس ہوگئی، آر ہوا نہ پار، صرف ان کا کام تمام ہوا، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں، مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں آئی۔

وزیرداخلہ شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ گئی، اپوزیشن سے کوئی فکر نہیں، اللہ مولانا فضل الرحمان اور مریم کو صحت عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کی خود نگرانی کریں گے ، مسئلہ کشمیر پاکستانی سیاست کا محور ہے ، بات چیت شروع ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی۔