Sunday, May 12, 2024

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

پی ڈی ایم  نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ، شو کاز نوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی میں تقسیم واضح ہو گئی، سینیٹ اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے، سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر اجلاس میں موجود تھے۔

 میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کر دیے ہیں، جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔

آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچے, انہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات بھی کی۔