Saturday, May 11, 2024

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست دی، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں لیکن جیتنے کے باجود چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر نہیں بیٹھے۔ عدالت جانے کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا۔ سات ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے۔ اگر یہ ووٹ شامل کریں تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جانے کا فیصلہ مریم نواز سمیت پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد کیا، امید ہے انصاف ملے گا۔

یوسف رضا گیلانی نے پریزائیڈنگ افسر جانبداری کا الزام عائد کیا اور کہا پریزائڈنگ افسر نے دیکھا کہ7 ووٹوں سے نتیجہ تبدیل ہوجائے گا تو ہمارے خلاف رولنگ دے دی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے خفیہ کیمروں کا بھی تذکرہ کیا اور دعوی کیا کہ صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی عارضی ہے اور یہ کامیابی وہ ہضم نہیں کرسکیں گے۔