Tuesday, April 16, 2024

پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیا ظلم کے خلاف کھڑے ہونگے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیا ظلم کے خلاف کھڑے ہونگے، رانا ثنااللہ
October 3, 2020
لاہور (92 نیوز) رہنماء ن لیگ رانا ثنااللہ کہتے ہیں پی ڈی ایم نے تہیہ کرلیا ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے، عمران نیازی ہم جھکنے والے نہیں، منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہر محب وطن پاکستانی اُٹھ کھڑا ہو اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ ملک میں فری اینڈ فیئر احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو جعلی اور جھوٹے مقدمے میں سزا ہوئی ہے، ان پر ہیروئن کا جعلی مقدمہ بنایا گیا، شہباز شریف نے صوبے کی خدمت کی، دعوے سے کہتا ہوں شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت کریں۔