Thursday, May 2, 2024

پی ڈی ایم ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے ، عثمان بزدار

پی ڈی ایم ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے ، عثمان بزدار
December 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لانگ مارچ اور استعفیٰ سیاست بھی بری طرح ناکام ہوگی، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی،  اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈنٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ  عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے ، مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے ۔