Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد بن رہا ہے نہ مؤقف میں تبدیلی آئی ، مریم نواز

پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد بن رہا ہے نہ مؤقف میں تبدیلی آئی ، مریم نواز
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد بن رہا ہے نہ مؤقف میں تبدیلی آئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا شہبازشریف نے عشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر دیا۔ پی ڈی ایم کا کوئی لینا دینا نہیں۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ ارکان سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

انہوں نے پیپلزپارٹی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا بیان نون لیگ کا مؤقف قرار دیا۔ حکومت پر غلط اعدادوشمار دکھا کر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ بولیں گروتھ کا صحیح پیمانہ دیکھنا ہے تو بازار یا غریب کے گھر جا کر دیکھیں۔

مریم نواز نے کہا مہنگائی سے نجات دلانا اپوزیشن کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ شہباز شریف کا سب سے ضروری کردار اپوزیشن لیڈر کا ہے۔ میں پارلیمنٹرین نہیں ہوں کہ مجھے بھی کل بلایا جاتا ۔ ہر بات کو چپقلش بنانا چھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کی ضمانت ہوئی اور وہ باہر جانے کا حق رکھتے ہیں۔ شہباز شریف جہاں پر ہو، وہاں ہر وقت میرا ہونا ضروری نہیں۔