Friday, May 10, 2024

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، مریم نواز

پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ، مریم نواز
June 9, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں۔

مریم نواز نے میڈیا گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی ہدف ہے نہ ان سے کوئی مقابلہ ہے۔ حکومت نے پاکستان کی سلامتی تباہ اور خارجہ پالیسی برباد کر دی۔ عوام کو بتایا جائے ڈوبتی کشتی کو بچانے کےلیے کیا ڈیل کی گئی۔ دھونس ، دھاندلی اور دباؤ پر کیسز کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا بجٹ کے حوالے سے اعداد و شمار کو مسخ کیا جا رہا ہے ۔ بجٹ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی بنائے گی۔ استعفوں کا فائدہ تب ہے جب تمام اپوزیشن جماعتیں استعفی دیں۔

 مریم نواز نے کہا جب ہمیں حکومت ملی 22،22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ تھی۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ماضی حکومت کچھ کام نا کر سکی۔ اس حکومت کو لوڈ شیڈنگ صفر ملی ۔ حکومت کی نااہلی نالائقی سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی۔ حکومت کی ترجیح نواز شریف اور اپوزیشن کو دبانا ہے۔