Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم میں مثالی ہم آہنگی، دراڑ ڈالنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی، مریم نواز

پی ڈی ایم میں مثالی ہم آہنگی، دراڑ ڈالنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوگی، مریم نواز
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مثالی ہم آہنگی ہے دراڑ ڈالنے کی حکومت کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کھوکھر پیلس پہنچیں، ریم نواز نے سیف الملوک کھوکھرسے ملاقات میں کھوکھرپیلس گرائے جانےپریک جہتی کااظہارکیا، میڈیاسے بات چیت میں حکومت کو تنقیدی نشانے پررکھ لیا۔

مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کوقبضہ گروپ کہنے والے خود ملک پرقبضہ کرکے بیٹھ گئے،نوازشریف کاساتھ دینے والوں کوانتقام کانشانہ بنایا جارہاہے،عمران خان آج بھی ناکام آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔

مریم نواز نے براڈ شیٹ کوفراڈ شیٹ قراردیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے پی ڈی ایم میں اختلافات کی بھی تردیدکی،بولیں پی ڈی ایم کے سامنے بلاول نے ان ہاؤس تبدیلی کی بات کی تودیکھیں گے۔
مریم نواز نے بختاور کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔مریم نواز نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید عزت سے کمیشن سے انکار کردیں، ورنہ کچھ حقائق سامنے لانا پڑیں گے۔