Tuesday, April 23, 2024

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی اجلاس کے لیے سفارشات کی تیاریاں شروع

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی اجلاس کے لیے سفارشات کی تیاریاں شروع
September 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اجلاس کے لیے سفارشات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، مرتضی جاوید عباسی، پرویز رشید کو سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔ ن لیگ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تحفظات پر اپنا مؤقف پیش کرے گی۔ ن لیگ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں پر زور دے گی۔ ن لیگ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے ستمبر میں روڈ کارواں کی بھی تجویز پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق روڈ کارواں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کرنے کی بھی ن لیگ سفارش کرے گی۔ ن لیگ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوامی سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی بھی تجویز دے گی۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ن لیگ کے وفد کی قیادت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور نائب صدر مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔