Thursday, May 9, 2024

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ، عثمان بزدار

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ، عثمان بزدار
May 12, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

عثمان بزدار نے کہا لوٹی دولت بچانے کیلئے کرپٹ ٹولے کی پی ڈی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی۔ عوام سابق حکمرانوں سے نمائشی منصوبوں پر خرچ ہونے والے پیسے کا حساب مانگتے ہیں۔ یہ لوگ قانون کے ہی نہیں، عوام کے بھی مجرم ہیں۔

 مزید بولے موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے۔ کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔