Sunday, May 12, 2024

پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہر سردیوں میں نکلتی ہے، مُراد سعید

پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہر سردیوں میں نکلتی ہے، مُراد سعید
November 13, 2021 ویب ڈیسک

کرک (92 نیوز) وفاقی وزیرمواصلات مُراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہر سردیوں میں نکلتی ہے۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مُراد سعید نے کہا اپوزیشن مسترد شدہ ٹولہ ہے، جو صرف تاریخیں ہی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک جلسہ گیارہ پارٹیوں سے بڑا ہوتا ہے، اگلے الیکشن میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

مُراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے عام آدمی کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی۔