Wednesday, May 15, 2024

پی ڈی ایم ملک بچانے کیلئے نکلی ہے ، شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم ملک بچانے کیلئے نکلی ہے ، شاہد خاقان عباسی
October 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا پی ڈی ایم ملک بچانے کیلئے نکلی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کابینہ اجلاس میں عوام کی تکالیف نہیں، نوازشریف اور مخالفین پر پرچے کرانے کی بات ہوتی ہے۔ وزیراعظم کو مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا علم ہی نہیں۔ پی ڈی ایم ملک بچانے کیلئے نکلی ہے۔ اب بات سڑکوں پر ہو گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم اے جے کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ۔ بھارت کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے ۔ کوئی وزیر آج عوام اور ملک کی بات کرنے کو تیار نہیں ۔ عوام کے سامنے کھلی عدالت میں کیس چلایا گیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا پی ڈی ایم غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے نہیں بنی ۔ ایسے پرچے پاکستان میں پہلے بھی بنے مگر ایسے نہیں بنے کہ پی ایم اے جے کے کو بھی نہیں چھوڑا گیا ۔ میں بھی ایک پرچہ درج کرانا چاہتا ہوں ۔ میرا پرچہ شاہدرہ تھانے میں عمران خان کے خلاف ہے۔