Monday, May 20, 2024

31 جنوری تک وزیر اعظم خود گھر نہ گئے تو ہم انہیں بھیج دینگے ، بلاول بھٹو

31 جنوری تک وزیر اعظم خود گھر نہ گئے تو ہم انہیں بھیج دینگے ، بلاول بھٹو
December 29, 2020

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ  آج پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، سی ای سی نے نوٹ کیا عوام اس وقت تاریخی  غربت کا سامنا کر رہے ہیں ، پاکستان کا گروتھ ریٹ پورے خطے میں سب سے  برا ہے ، مہنگائی جس شرح سے بڑھ رہی ہے وہ بھی خطے میں سب  سے زیادہ ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پاکستان  گروتھ میں سب سے پیچھے جبکہ مہنگائی میں سب سے آگے ہے ہم سمجھتے ہیں کہ  اس سب کی ذمہ دار سلیکٹڈ حکومت  ہے ،2018 کے انتخابات الیکشن نہیں سلیکشن  تھی ، ہم پاکستان کو حقیقی جمہوریت کی طرف لانا چاہتے ہیں ۔یہ حکومت خود گھر چلی جائے ورنہ ہم بھیج دیں گے ۔ 31 دسمبر تک تمام ممبران استعفے قیادت کو جمع کرا دیں ، 31 جنوری تک وزیر اعظم خود گھر نہ گئے تو ہم انہیں  گھر بھیج دیں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی بھی مذمت کی ۔