Friday, May 10, 2024

پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی ، آصف زرداری

پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی ، آصف زرداری
January 24, 2021

کراچی (92 نیوز) آصف زرداری نے کہا پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔

آصف زرداری کا چودھری منظور سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہنا تھا ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں ، حکمرانوں کی نااہلی سے کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے۔ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی۔

 آصف زرداری نے کہا حکمرانوں کو اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ پہلے ہی کہا تھا  یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے  وزن سے خود گریں گے۔ یہ گر چکے ہیں بس آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

ادھر شازیہ مری نے کہا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف فیصلہ نہیں بلکہ ایک تجویز ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوانوں میں حکومت کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنی تجویز دیں گے۔ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے حکومتی وزراء کے بیانات خوش فہمی پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پر چیئرمین بلاول بھٹو سوار ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی میچیور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے۔ سندھ حکومت پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔