Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم قیادت کا فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کرنیکا فیصلہ

پی ڈی ایم قیادت کا فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کرنیکا فیصلہ
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں  مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر مریم نواز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں طے ہوا کہ  فارن فنڈنگ  کیس میں  پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے بھرپور  احتجاج کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے وہئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس کا مرکزی ملزم عمران خان ہے، بیرونی فنڈنگ کو الیکشن میں دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا، 6سال سے یہ کیس التوا کا شکار ہے۔

صدر پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے مدرآف این آر او لیا،خفیہ  اکاؤنٹس کو ذاتی کاروبار اور انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کیاگیا، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرنے جائیں گے جس جرم کا اعتراف ہوچکا ہے اس کا فوری فیصلہ سنایا جائے، مزید تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ 31جنوری کی ڈیڈلائن کے بعد مل کر بیٹھیں گے اور فیصلہ کریں گے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔