Tuesday, April 23, 2024

پی ڈی ایم صرف این آر او کیلئے سیاست کر رہی ہے، خرم شیر زمان

پی ڈی ایم صرف این آر او کیلئے سیاست کر رہی ہے، خرم شیر زمان
November 22, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان کہتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں، پی ڈی ایم صرف این آر او کیلئے سیاست کررہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن کیخلاف برس پڑے۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور کراچی میں پیپلزپارٹی نے لاک ڈاؤن کیا، اپوزیشن کی سیاست کا مقصد صرف این آر او لینا ہے۔ خرم شیر زمان نے مولانا فضل الرحمان کو کورونا وائرس کا سفیر قرار دے دیا اور کہا کہ جلسوں کے ذریعے عوام کو مارنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء جمال صدیقی نے کہا کہ کراچی سے گلگت بلتستان تک عمران خان کامیاب ہیں، جبکہ گلگت کو سندھ جیسا بنانے کی بات پر بلاول بھٹو کو شکست ہوئی۔