Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم سے علیحدگی نہیں چاہتے ، درمیانی راستہ بھی نکال سکتے ہیں ، آصف زرداری

پی ڈی ایم سے علیحدگی نہیں چاہتے ، درمیانی راستہ بھی نکال سکتے ہیں ، آصف زرداری
March 19, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر آصف زرداری نے کہا پی ڈی ایم سے علیحدگی نہیں چاہتے درمیانی راستہ بھی نکال سکتے ہیں۔

آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمٰن کا رابطہ ہوا۔ حکومت مخالف لانگ مارچ یا اسمبلیوں سے استعفے کے حوالے سے آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن سے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین کے صدر آصف زرداری نے بتایا کہ سی ای سی کا اجلاس بلوا لیا ہے۔ اجلاس ذوالفقار علی بھٹو شہید کی چار اپریل کو برسی کے فوری بعد ہو گا جس میں استعفوں کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا آصف زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی نہیں چاہتے درمیانی راستہ بھی نکال سکتے ہیں ، جس پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا تقاضہ کر دیا۔

مولانا کے تقاضے پر زردای نے کہا ابھی بھٹو شہید کی برسی کے جلسہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، فوری اجلاس بلانا مشکل ہے۔