Wednesday, May 22, 2024

پی ڈی ایم سے الگ ہونے والے پی ٹی آئی کے ساتھ بریکٹ ہوگئے، فضل الرحمن

پی ڈی ایم سے الگ ہونے والے پی ٹی آئی کے ساتھ بریکٹ ہوگئے، فضل الرحمن
June 3, 2021

ملتان (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا، پی ڈی ایم سے الگ ہونے والے پی ٹی آئی کے ساتھ بریکٹ ہوگئے، اجتماعی استعفے نہ دیئے تو حکومت نہیں جائے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، کیوں سیاسی جماعتیں پی ڈی ایم سے ہٹ کر عوامی طاقت کو ضائع کر رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے لیے واپسی کے دروازے بند نہیں کئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، مریم نواز ہوں یا شہباز شریف ایک ہی پارٹی ہیں، ہمیں پارٹی سے تعلق ہے شخصیات سے نہیں۔ چار جولائی کو سوات میں جلسہ تاریخی ہوگا۔ سوات کے بعد کراچی میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا، حکومت بجٹ میں تاریخی جھوٹ بولے گی اور غلط اعداد و شمار پیش کرے گی۔ جی ڈی پی میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوا۔