Friday, May 10, 2024

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل، ن لیگ کا حکومت مخالف تحریک میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل، ن لیگ کا حکومت مخالف تحریک میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
March 15, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے ن لیگ نے ہوم ورک مکمل کر لیا، نواز شریف استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے چکے ہیں۔

پی ڈی کے کل ہونے والے سربراہی اجلاس کا معاملہ!، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف تحریک میں مزید سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ناکامی کے بعد ن لیگ نے زرداری مصالحتی فارمولے کی مزید حمایت نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع نے بتایانواز شریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی ڈیڈ لائن کا مطالبہ کریں گے، ن لیگ حکومت مخالف لانگ مارچ میں اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن استعمال کرنے کی تجویز بھی پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کے لئے فوری طور پر انتخابات کے مطالبے کی تجویز بھی سامنے رکھے گی۔

ن لیگ کی تجاویز پر مولانا فضل الرحمٰن، اے این پی اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے حمایت کا عندیہ دے دیا ہے۔