Monday, May 20, 2024

پی ڈی ایم رہنماؤں کو فری ہینڈ دےدیا، انہیں کوئی کنٹینر نہیں ملےگا، وزیر داخلہ

پی ڈی ایم رہنماؤں کو فری ہینڈ دےدیا، انہیں کوئی کنٹینر نہیں ملےگا، وزیر داخلہ
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو راستے میں کوئی کنٹینر نہیں ملے گا ، اسرائیل کو کون تسلیم کرنے جا رہا ہے جو یہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ  مولانا جن کو اپنی بیساکھیاں بنائے ہوئے ہیں وہ سائیڈ پر کھسک جائیں گی ، باقی جماعتیں دائیں بائیں نکل جانی ہیں ، مولانا نے پھنس جانا ہے ۔میں نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ، مدارس روشنی کا منار ہیں  یہ فضل الرحمن کی باتوں میں نہیں آئیں گے ، جن مدارس کے بچے آئے ان کے خلاف کارروائی ہو گی ، ہم مدارس کے بچوں کو واچ کریں گے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کو احتجاج کیلئے فری ہینڈ دے دیا ،  پی ڈی ایم والوں سے کہتا ہوں کہ آپ کو پہلی بار ریڈ زون میں داخلے کی اجازت مل رہی ہے ، مگر یاد رہے کہ آئینی ادارے کے باہر خلاف آئین کوئی  کام نہ کیا جائے ۔