Wednesday, May 8, 2024

پی ڈی ایم خود ہی ہینڈل ہو گئی ، حکومت کو کچھ نہیں کرنا پڑا ، شیخ رشید

پی ڈی ایم خود ہی ہینڈل ہو گئی ، حکومت کو کچھ نہیں کرنا پڑا ، شیخ رشید
March 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا پی ڈی ایم خود ہی ہینڈل ہو گئی۔ حکومت کو کچھ نہیں کرنا پڑا۔

شیخ رشید نے میڈیا گفتگو میں کہا وزیراعلی پنجاب کہیں نہیں جارہے۔ عمران خان ان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ پیپلزپارٹی کو ناکامی ہو گی۔

شیخ رشید سے حلیم عادل شیخ کی بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔

حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جھوٹے مقدمات میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا سیاسی استعمال کر کے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ قانون کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر کے الزامات کی تحقیقات کی جائے۔