Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم جلسوں سے کورونا پھیلاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم جلسوں سے کورونا پھیلاؤ میں بے پناہ اضافہ ہوا، وزیراعلیٰ بزدار
December 3, 2020

وزیراعلیٰ بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ہٹ دھرمی نے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے، چوروں کے اِس ٹولے کے دلوں میں عوام کیلئے رتی بھر بھی درد نہیں۔

اُن کا کہنا تھا، اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ اِن کی سیاست کسی اُصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔ اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا، پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب یہ کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ قوم اِس ٹولے کے منفی بیانیہ کو رد کرچکے ہیں، پی ڈی ایم کی انتشار کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

اِدھر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے،، یہ خود بہت بڑی رکاوٹ ہیں،، ان کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے۔