Monday, May 13, 2024

پی ڈی ایم بیانیے کی مخالفت ،حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

پی ڈی ایم بیانیے کی مخالفت ،حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا
November 12, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)حافظ حسین احمد کو پی ڈی ایم کے بیانیے کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ۔ حافظ حسین احمد کو جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ، اسلم غوری قائم مقام سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیے گئے ۔

جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور پی ڈی ایم پر حافظ حسین کی تنقید پارٹی کی رائے نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے تھی ۔