Sunday, May 12, 2024

پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے اور قائم رہے گی ، شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے اور قائم رہے گی ، شاہد خاقان عباسی
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے اور قائم رہے گی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے آج ہر شخص مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہے لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں۔ عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ مگر حکمران ٹیلی فون سن رہے ہیں۔ وزیر سہانے خواب دکھا کر گھر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ نے جب حکومت چھوڑی اس وقت 15 روپے ٹیکس تھا اور اب  40 روپے ٹیکس جا رہا ہے۔ آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ آج پٹرول 111 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔ بجلی 30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے۔ ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے۔ لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے وزیر اعظم ٹیلی فون پر لگے ہیں۔