Saturday, May 18, 2024

پی ڈی ایم اجلاس میں تلخیاں، آصف زرداری کی اداروں سے ٹکراؤ، استعفوں کی مخالفت

پی ڈی ایم اجلاس میں تلخیاں، آصف زرداری کی اداروں سے ٹکراؤ، استعفوں کی مخالفت
January 2, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ڈی ایم اجلاس میں تلخیاں، آصف زرداری اداروں سے ٹکراؤ اور استعفوں کی مخالفت کرتے رہے،، ضمنی الیکشن کے بعد سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی ہوگیا۔

پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹھ جماعتیں پیپلزپارٹی کے مؤقف سے متفق تھیں، پیپلزپارٹی نے علیحدگی کی دھمکی دے کر اپنے موقف کو زبردستی منوایا، فضل الرحمٰن اجلاس میں ناراض اور بے بس نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی اہم قومی اداروں کے باہر احتجاج کیلئے جاتی ہے تو پیپلزپارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں ہوں گی۔ میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان کے علاوہ کسی اور کو بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ مریم نواز کی علیحدہ میڈیا ٹاک پر مولانا فضل الرحمان ناراض ہوئے۔ پہلے مریم نواز یوسف رضا گیلانی کو بلاتی رہیں، وہ نہ آئے تو راجہ پرویز اشرف کو آنا پڑا تاہم نیوز کانفرنس کے دوران خاموش کھڑے رہے۔

پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو جاتی امراء اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

پی ڈی ایم کے لاہور اجلاس میں اہم فیصلوں پر کئی جماعتیں سخت نالاں ہیں۔