Tuesday, May 14, 2024

پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا ، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا ، شاہ محمود قریشی
January 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں کا فیصلہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔

 شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اندر کی کہانی یہ ہے کہ بیشتر پی پی ارکان نے لانگ مارچ کو نوازشریف کی واپسی سے مشروط کر دیا۔ معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ اکتیس جنوری آئے گی اور گزر جائے گی۔ عمران خان کو مینڈیٹ ملا ہے۔ کرسی نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم عمران خان کسی کے کہنے پر مستعفی نہیں ہوں گے۔ 31 دسمبر آئی اور چلی  گئی، استعفے نہیں آئے۔ 31 جنوری بھی آئے گی اور چلی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں بھی استعفوں کا فیصلہ نہیں ہو گا۔ پی ڈی ایم  کو ایک عارضی، غیرفطری اور وقتی اتحاد قرار دے دیا۔