Tuesday, May 7, 2024

پی ڈی ایم اجلاس، فضل الرحمٰن کی گرفتاریوں پر شاہراہیں بند، جیل بھرو تحریک کی تجویز

پی ڈی ایم اجلاس، فضل الرحمٰن کی گرفتاریوں پر شاہراہیں بند، جیل بھرو تحریک کی تجویز
December 8, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، قائد پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی گرفتاریوں کی صورت میں شاہراہیں بند کرنے اور جیل بھرو تحریک کی تجویز دیدی۔

تحریک کا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ہوا، مریم نواز، بلاول بھٹو، آفتاب شیرپاؤ اور دیگر رہنماء سر جوڑ کر بیٹھے۔

استعفی کارڈ کب استعمال کریں؟، پی ڈی ایم قیادت نے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے سندھ حکومت نہ چھوڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسے، لانگ مارچ پر غور کیا گیا۔

فضل الرحمٰن نے کہا موجودہ حکومت قابل قبول نہیں، ہر صورت گھر بھیج کر رہیں گے۔