Friday, May 17, 2024

پی ڈی ایم اتنے ٹکڑوں میں تقسیم ہو گی، جسےجوڑنا بھی ممکن نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم اتنے ٹکڑوں میں تقسیم ہو گی، جسےجوڑنا بھی ممکن نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ، پی ڈی ایم اتنے ٹکڑوں میں تقسیم ہو گی، جسےجوڑنا بھی ممکن نہیں ہو گا۔

منگل کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، غیرفطری اتحاد ملک یا عوام کے درد کے مداوے کیلئے نہیں بنا تھا، یہ اتحاد اس لئے تھا کہ عمران خان کو بلیک میل کیسے کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، شاہی خاندان کے تمام افراد پاکستان آئیں، بے گناہ ہوئے تو عدالتیں ریلیف دیں گی، جیل کے ڈر سے لیڈر ملک نہیں چھوڑتے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ریٹائرڈ ہرٹ ہیں، میدان میں آئیں مقابلے کیلئے تیار ہوں۔