Thursday, April 25, 2024

پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے لگا، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے لگا، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
December 27, 2020

لاہور (92 نیوز) حکومت گرانے کے دعوے کرنے والا گیارہ کا اتحاد ٹوٹنے لگا۔ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ آصف زرداری کے منانے کے باوجود مولانا نہ مانے۔ آج لاڑکانہ جلسے میں شرکت بھی نہیں کرینگے۔

ایک اور ایک گیارہ، مگر یہاں گیارہ ایک ایک کر کے ٹوٹنے لگے۔ حکومت کو ٹوڑنے والوں میں پھوٹ پڑ گئی۔ گیارہ جماعتی اتحاد میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

پیپلز پارٹی مردان میں نہ آئی تو کیا ہوا، مولانابھی گڑھی خدابخش نہ جا کر بدلہ چکانے کیلئے تیار ہیں۔ الزامات کے بعد فضل الرحمٰن کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے سندھ میں پسندیدہ افسران کی تقرری کیلئے دباؤ ڈالا۔ مولانا فضل الرحمن کے رفقا نے مزار بھٹو پر دھرنے کی دھمکی بھی دی۔

ادھرجے یو آئی سے نکالے گئے 4 ارکان نےمولانا فضل الرحمٰن کے خلاف صف بندی کر لی۔ ذرائع کے مطابق 29 دسمبر کو اسلام آباد میں اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔