Friday, May 17, 2024

پی پی100 کا انتخابی دنگل !!! مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی، ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیئے

پی پی100 کا انتخابی دنگل !!! مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی، ایک دوسرے کے انتخابی کیمپ اکھاڑ دیئے
July 26, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں حلقہ پی پی سو میں ضمنی الیکشن کےلئے لیے پولنگ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ اس موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتوانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی کوشش میں رگاہ پور میں قائم پولنگ سٹیشن پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کے کیمپ اکھاڑ دیئے جبکہ مسلم گنج میں بھی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 113پولنگ سٹیشنز میں سے 55 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔