Sunday, September 8, 2024

پی پی کے دور حکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی  : خورشید شاہ

پی پی کے دور حکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی  : خورشید شاہ
January 12, 2016
پشاور(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی موجودہ حکومت فیڈریشن کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے پاک چین اقتصادی راہداری پرمسلم لیگ نواز ایک طرف جبکہ دیگر تمام جماعتیں دوسری طرف ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ بلور ہائوس پہنچے اور اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرنے کا موقع پایا تو وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر مسلم لیگ (ن) کا موقف الگ جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کا الگ ہے حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق منصوبے پر عمل کرے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں فیڈریشن مضبوط ہوئی اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیئے گئے موجودہ حکومت نے پھر سے صوبوں کونظرانداز کرنا شروع کردیا ہےاس سے فیڈریشن کو نقصان پہنچے گا۔ تھرمیں قحط سے ہونے والی اموات کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے وہاں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔