Friday, March 29, 2024

پی پی کی شرمیلافاروقی نے اپنی شادی کے روز ووٹ ڈالا

پی پی کی شرمیلافاروقی نے اپنی شادی کے روز ووٹ ڈالا
March 5, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنی رخصتی والے دن بھی ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی میں آگئیں۔ اس موقع پرانہوں نےکہا کہ  میڈیا کے تمام لوگ میری شادی پر میرے مہمان ہونگے ۔   شرمیلا فاروقی  کو جمہوریت  سے کچھ زیادہ ہی لگاؤ ہے اس لیے تواپنی  شادی کے روز بھی ووٹ کاسٹ کرنا نہیں بھولی شرمانا مشرقی دلہنوں کا شیوہ ہے تاہم ہاتھوں پر مہندی سجائے شرمیلا بالکل نہیں شرمائیں شرمیلا فاروقی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی رخصتی کادن  ہے اور میڈیا کے لوگ ان کے مہمان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے  اپنی بیگمات کے ساتھشاد میں ضرور آئیں اور  جن کی شادی نہیں ہوئی ماؤں بہنوں کو لائیں شرمیلافاروقی کا کہناتھاکہ شادی والے دن ووٹ ڈالنے کا ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑسکے گا۔