Sunday, September 8, 2024

پی پی کی حکومت جان بوجھ کر سیوریج کا نظام خراب کررہی ہے  : وسیم اختر

پی پی کی حکومت جان بوجھ کر سیوریج کا نظام خراب کررہی ہے  : وسیم اختر
January 12, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے الزام لگایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی میں پانی کی پائپ لائن تڑوا رہی ہے اور سیوریج نظام بھی جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ  مسائل کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور کرپشن پنپ رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں نامزد مئیر نے سندھ حکومت کو کھری کھری سناڈالیں  کہا کہ عوامی مسائل کا انبار لگا ہوا ہے جن کے حل کے بجائے کرپشن پنپ رہی ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنے نعرہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ ان کا  بوریا بستر گول ہوتا دکھائی دے  رہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ پانچ دسمبر کے بعد کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور دیئے گئے ٹھیکوں کی تحقیقات کروائیں گے۔