Friday, April 26, 2024

پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے پھر مار لیا

پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے پھر مار لیا
May 6, 2021

خوشاب (92 نیوز) پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کا میدان ن لیگ نے پھر مار لیا۔ تحریک انصاف کو شکست ہو گئی۔

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار ملک معظم شیر کلو 73 ہزار 81 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے علی حسین خان کو 62 ہزار 903 ووٹ ملے۔ ٹرن آؤوٹ 52 اعشاریہ 99 فیصد رہا۔

مریم نواز نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی پر ٹویٹ میں لکھا شکریہ خوشاب ، نوازشریف کو مائنس کرنے والو ، دیکھو اللہ کے کام ، صرف نوازشریف رہ گیا  ، باقی سب مائنس ہو چکے ہیں۔ ہر شہر میں عوام نے نواز شریف کی فتح کا اعلان کر دیا۔ ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔