Thursday, April 18, 2024

پی پی پی کا اعتزاز احسن کی جگہ دوسرا نام دینے کا عندیہ

پی پی پی کا اعتزاز احسن کی جگہ دوسرا نام دینے کا عندیہ
August 26, 2018
کراچی (92 نیوز) پی پی پی نے اعتزاز احسن کی جگہ دوسرا نام دینے کا عندیہ دے دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی نام فائنل کر کے شہباز شریف کو آگاہ کرے گی۔ اپوزیشن کا صدارتی اُمیدوار کون ہو گا اس حوالے سے مری میں  آل پارٹیز اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ پی پی پی نے اعتزاز احسن کی جگہ دوسرا نام دینے کا عندیہ دے  دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورت  کے بعد نام شہباز شریف  کو دے دیا جائے گا۔ اجلاس میں شیری رحمان ، قمر زمان کائرہ ،یوسف رضا گیلانی ،راجا پرویز اشرف  اور خورشید شاہ شامل ہوئے جبکہ آصف زرداری اور بلاول  بھٹو سے کانفرنس کے ذریعے مشاروت ہوئی۔ اس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد مری میں ہوا جہاں  تمام اپوزیشن جماعتوں نے صدر کے لئے متفقہ اُمیدوار سامنے لانے کے لئے زمے داری ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو سونپ دی تھی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بتایا شہباز شریف آج صدر کے لئے اُمیدوار کے نام کا اعلان کریں گے  تاہم پی پی پی نے مشاورت کے  لئے وقت مانگا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا متحدہ اپوزیشن اپنا مشترکہ اُمیدوار نامزد کرنے میں کامیاب ہو تی ہے یا نہیں ؟ اپوزیشن کے متحد نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنا صدر  منتخب کرانا آسان ہو جائے گا تاہم اپوزیشن کے متحد رہنے کی صورت  میں معاملہ کیا رخ اختیار کرے گا اس کا تعین وقت کرے گا۔