Thursday, May 9, 2024

پی پی، پی ٹی آئی کارکن تصادم، ایس ایس پی عمرکوٹ اور تیمور تالپور کیخلاف مقدمہ درج

پی پی، پی ٹی آئی کارکن تصادم، ایس ایس پی عمرکوٹ اور تیمور تالپور کیخلاف مقدمہ درج
January 31, 2020
عمرکوٹ (92 نیوز) عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم کے معاملہ پر ایس ایس پی عمرکوٹ اور سیاسی رہنماء تیمور تالپور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کراچی تنویر عالم اوڈھو کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا، پی پی پی رہنماء تیمور تالپور اور ایس ایس پی اعجاز شیخ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ایس ایس پی ایسٹ کراچی عمرکوٹ پر جائے وقوع کا دورہ کریں گے، شہری نے نمازہ جنازے میں سیکورٹی گارڈ کے حملے کی ایف آئی ار کٹوائی تھی، اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماء علیم عادل کو بھی اسی جنازہ پر ایف آئی آر کا سامنا رہا تھا۔