Sunday, September 8, 2024

پی پی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

پی پی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
August 31, 2017

کراچی (92 نیوز) پی پی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ فیصلہ منظور نہیں ۔ ملزموں کو کن بنیادوں پر رہا کیا گیا ۔ جبکہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ دس سال بعد بھی انصاف نہیں ملا ۔

پی پی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو مسترد کر دیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔ ملزموں کی رہائی غیرمنصفانہ اور خطرناک ہے ۔ پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو قتل کیس میں قانونی آپشنز کا جائزہ لے گی ۔

دوسری طرف فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے کئی  سوالات پیدا ہو گئے۔ دہشتگردوں کی رہائی سے پیغام جاتا ہے کہ یہ بہت طاقتور ہیں حکومت اس فیصلے کے خلاف فورا اپیل میں جائے۔

ادھر آصفہ بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں عدالت کے فیصلے پرردعمل کا اظہار کیا۔ آصفہ بھٹو نے  لکھا کہ دس سال بعد بھی ہم انصاف ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ بے نظیر کے قتل میں ملوث ملزموں کو سزا ہوئی مگر اصل مجرم آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ہو گیا۔ مگر سب سے بڑا سوال  یہ ہے کہ اصل قاتل ہے کون ؟ اسے سزا کب ہو گی؟ بیت اللہ محسود کا محترمہ کے قتل میں کیا کردار تھا ؟ محترمہ کے قتل کی تحقیقات کے لئے آنے والے اقوام متحدہ کے وفد کی رپورٹ کا کیا بنا ؟  اس کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو کن بنیادوں پر رہا کیا گیا ؟