Sunday, May 19, 2024

پی پی دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے : پرویز مشرف

پی پی دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے : پرویز مشرف
June 12, 2015
کراچی(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے پیپلزپارٹی کے وزراء اور اتحادیوں کے الزامات کو مسترد کردیا ،کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وزراء اور اتحادیوں کی طرف سے کراچی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا اُن کےدور حکومت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا دیا تھا  اگر حالات کی خرابی کے ذمہ دار وہ ہیں تو دو ہزار آٹھ سےوفاقی و صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی تھی۔ حالات درست کیوں نہیں کیے پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ ذوالفقارمرزاخود لیاری اور اندرون سندھ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔