Friday, April 19, 2024

پی پی جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے لگی

پی پی جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے لگی
May 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھےہٹنے لگی  مجوزہ ٹی او آرسمری میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اورانکوائری کمیشن  کا مطالبہ کیا گیاہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی کا بھی کہا گیا ہے۔وزیراعظم سےفوری استعفے کامطالبہ  بھی ٹی اوآرزمیں شامل ہے۔ پیپلزپارٹی کے  مجوزہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 1985سے اب تک کےاثاثوں کے بارےمیں بتائیں، انکوائری کے لئے عالمی فرانزک فرم کی خدمات لی جائیں عالمی فرم کا انتخاب حکومتی اور اپوزیشن  ارکان  پر مشتمل کمیٹی  شفاف طریقے سےکرے۔